معروف اداکارہ عائزہ خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے شوہر اداکار دانش تیمور کیساتھ اپنی شادی ہونے سے قبل لڑائیاں اور اب رشتے سے متعلق انکشافات کرتے ہوئے اپنی جھجھک کا کھل کر اظہار کردیا۔
\r\nسوشل میڈیا پر وائرل ایک کلپ میں عائزہ خان یہ بتاتی نظر آ رہی ہیں کہ وہ کیسے اپنے مصروف شیڈول کے باوجود بچوں کے لیے وقت نکالتی ہیں۔
\r\nایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ اچانک شرما گئیں اور اعتراف کیا کہ وہ دانش کے سامنے بہت گھبرا جاتی ہیں اور جب وہ ان کی طرف دیکھتے ہیں تو وہ شرم سے لال ہو جاتی ہیں۔
\r\nاداکارہ نے مزید کہا کہ جب میں دانش کے سامنے ہوتی ہوں تو میرا دماغ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے اور میں عجیب سی حرکتیں کرنے لگتی ہوں، ورنہ میں بہت زیادہ سمجھدار اور ذمہ دار ہوں۔