شمال مغربی نیپال میں بدھ کی صبح تقریباً تین گھنٹے کے اندر 4.5 اور 4.2 شدت کے دو زلزلے محسوس کیے گئے۔ دونوں زلزلوں کا مرکز مگو ضلع کے کلائی علاقے کے آس پاس بتایا گیا ہے۔ ڈولپا اور جُملا سمیت آس پاس کے علاقوں میں بھی جھٹکے محسوس ہوئے۔ فی الحال کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔