تازہ خبریں طرز زندگی
امیتابھ کا مشہور بارش والا گانا حقیقی بارش میں فلمایا گیا

امیتابھ بچن کی فلم منزل کا مشہور گیت رم جھم گرے ساون آج بھی بالی ووڈ کے مقبول ترین بارش کے گانوں میں شمار ہوتا ہے۔

اس گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اسے مصنوعی بارش کے بجائے ممبئی کی حقیقی مون سون بارش میں فلمایا گیا تھا تاکہ مناظر قدرتی اور حقیقی محسوس ہوں۔

ہدایت کار باسو چیٹرجی نے یہ گانا ممبئی کے میرین ڈرائیو پر فلمایا، جہاں امیتابھ بچن اور موسمی چیٹرجی بغیر کسی رقص کے صرف بارش میں چلتے، ہنستے اور لطف اندوز ہوتے دکھائی دیے۔

موسمی چیٹرجی نے بعد میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہیں یہ بھی معلوم نہیں ہوا کہ شوٹنگ کب شروع ہوئی، کیونکہ پورا منظر نہایت فطری انداز میں فلمایا گیا تھا۔

اس لازوال گیت کو کشور کمار اور لتا منگیشکر نے گایا، بول یوگیش نے لکھے جبکہ موسیقی آر ڈی برمن نے ترتیب دی۔ کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود یہ گانا آج بھی بارش کے موسم کی پہچان سمجھا جاتا ہے۔