تازہ خبریں طرز زندگی
یوپی کابینہ کا بڑا فیصلہ، جلال آباد کا نام تبدیل کرکے پرشورام پوری رکھا جائے گا

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں لکھنؤ میں منعقدہ اتر پردیش کابینہ کے اجلاس میں پیش کی گئی 29 تجاویز میں سے 27 کو منظوری دے دی گئی۔

اجلاس کا اہم فیصلہ شاہجہاں پور ضلع کے جلال آباد قصبے کا نام تبدیل کرکے پرشورام پوری رکھنا تھا۔ جلال آباد نگر پالیکا پریشد کی جانب سے بھیجی گئی اس تجویز کو کابینہ نے باضابطہ منظوری دے دی۔

نام کی تبدیلی کا عمل مارچ 2018 میں شروع ہوا تھا، جب نگر پالیکا بورڈ نے پہلی مرتبہ اس حوالے سے قرارداد منظور کی تھی۔ بعد ازاں ستمبر 2023 میں بھی اس تجویز کی توثیق کی گئی۔ ضلع انتظامیہ کی سفارش کے بعد ریاستی حکومت نے یہ تجویز مرکزی حکومت کو بھیجی، جسے 20 اگست 2025 کو منظوری مل گئی تھی۔ اب ریاستی کابینہ نے بھی اس کی حتمی منظوری دے دی ہے۔

ریاستی حکومت کے مطابق یہ مقام روایتی طور پر بھگوان پرشورام کی جائے پیدائش مانا جاتا ہے اور یہاں ان کا ایک قدیم مندر بھی موجود ہے۔ حکومت نے 2022 میں اس مقام کو باضابطہ طور پر پرشورام جنم بھومی قرار دیا تھا۔

کابینہ نے اتر پردیش اسٹارٹ اپ پالیسی 2026 کو بھی منظوری دی ہے۔ آئندہ پانچ برس تک نافذ رہنے والی اس پالیسی کا مقصد ریاست میں اختراع پر مبنی معیشت کو فروغ دینا، نوجوانوں کو کاروباری سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا، سرمایہ کاری بڑھانا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔ اس پالیسی میں ہائی ٹیک اور ڈیپ ٹیک شعبوں کو خصوصی ترجیح دی گئی ہے۔

جلال آباد نام کی اصل کے بارے میں مختلف تاریخی آراء موجود ہیں۔ بعض مقامی روایات کے مطابق اس قصبے کا نام مغل بادشاہ جلال الدین اکبر کے نام پر رکھا گیا تھا۔

News Image

شمالی اور مغربی بھارت میں موسلا دھار بارش کا الرٹ، کئی ریاستوں میں معمولات زندگی متاثر

  • بھارت میں مانسون نے شدت اختیار کر لی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کئی ریاستوں میں شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے جبکہ سیلابی صورتحال اور حادثات سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔
BY Saba Parveen ·