ہندوستان کی صدارت میں منعقد ہونے والے برکس سربراہ اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان مشترکہ اعلامیہ پر اتفاق ہوگیا ہے۔ ‘برکس نئی دہلی اعلامیہ’ میں کسی ملک کا نام لیے بغیر ہر طرح کی جارحیت کی مذمت اور تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات و سفارت کاری کو ترجیح دینے پر زور دیے جانے کی توقع ہے۔
برکس سربراہ اجلاس سے قبل نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں وزیر اعظم نریندر مودی اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان دوطرفہ ملاقات شروع ہوگئی ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارت، توانائی، دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات سے متعلق اہم امور پر بات چیت متوقع ہے۔
دہلی کے لال قلعہ کے قریب ہوئے گاڑی بم دھماکے کی تحقیقات میں کئی اہم اور حیران کن تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے داخل کی گئی چارج شیٹ کے مطابق مبینہ طور پر مرکزی ملزم عمر ان نبی نے پہلے چاندنی چوک میں واقع لال مندر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی، لیکن وہاں شدید ٹریفک اور پولیس کی موجودگی کے باعث وہ اپنے منصوبے کو انجام نہیں دے سکا۔ اس کے بعد وہ گاڑی لے کر لال قلعہ کی طرف گیا، جہاں چند منٹ بعد دھماکہ ہوا۔