دلجیت دوسانجھ، نصیرالدین شاہ، شرواری اور ویدانگ رائنا کی فلم "میں واپس آؤں گا" نے دوسرے ویک اینڈ میں باکس آفس پر زبردست واپسی کی ہے۔ پہلے ہفتے میں معتدل رفتار سے آگے بڑھنے والی فلم نے ہفتہ اور اتوار کو نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا۔
تجارتی اعداد و شمار کے مطابق فلم نے نویں روز 4.35 کروڑ روپے کمائے جبکہ دسویں روز اتوار کو اس کی کمائی بڑھ کر 5.75 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔
فلم کا مجموعی انڈیا نیٹ کلیکشن 24.25 کروڑ روپے ہو چکا ہے جبکہ عالمی سطح پر اس کی کمائی 40.75 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ بیرونِ ملک مارکیٹس سے فلم نے 11.75 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔
ہدایتکار امتیاز علی کی یہ فلم 1947 کی تقسیمِ ہند کے پس منظر میں بنائی گئی ایک جذباتی کہانی ہے جو محبت، جدائی اور برسوں پرانے وعدے کے گرد گھومتی ہے۔






.jpg)
.jpg)




.webp)


