تازہ خبریں طرز زندگی
جیکولین کیس سے جسٹس مشرا نے خود کو الگ کیا

سپریم کورٹ کے جسٹس پرشانت کمار مشرا نے اداکارہ جیکولین فرنینڈیز کی درخواست پر سماعت سے خود کو الگ کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے سے متعلق ایک دوسرے کیس میں ان کا بیٹا وکیل ہے، اس لیے غیر جانبداری برقرار رکھنے کے لیے وہ سماعت نہیں کریں گے۔

اب یہ معاملہ نئی بینچ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے کیس کی اگلی سماعت 24 جون کے لیے مقرر کی ہے۔

جیکولین فرنینڈیز نے دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے اس حکم کو چیلنج کیا ہے جس میں ان، سکیش چندرشیکھر، لینا پال اور دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ قانون کے تحت الزامات طے کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا الزام ہے کہ سکیش چندرشیکھر نے 200 کروڑ روپے کی مبینہ بھتہ خوری اور دھوکہ دہی سے حاصل شدہ رقم کا استعمال مختلف افراد کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیا۔ ایجنسی کے مطابق جیکولین کو بھی کروڑوں روپے کے قیمتی تحائف دیے گئے تھے۔ تاہم اداکارہ مسلسل تمام الزامات کی تردید کرتی رہی ہیں۔