ایکتا کپور کا مقبول ریئلٹی شو ‘لاک اپ: سچ یا سزا’ ایک نئے سیزن کے ساتھ واپسی کر رہا ہے۔ اس بار یہ شو نیٹ فلکس پر نشر کیا جائے گا اور 27 جون سے ہر ہفتے ہفتہ سے بدھ رات 8 بجے دستیاب ہوگا۔
ممبئی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران شو کے پہلے تین باضابطہ کنٹیسٹنٹس کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ ان میں اداکار رام کپور، ٹی وی اسٹار شوانگی جوشی اور پامیلا سرینا شامل ہیں۔
رام کپور کی شمولیت نے مداحوں میں خاصا جوش پیدا کر دیا ہے کیونکہ وہ پہلی بار کسی ایسے ریئلٹی شو میں نظر آئیں گے۔ دوسری جانب ‘یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے’ سے شہرت حاصل کرنے والی شوانگی جوشی بھی اپنی ایک نئی پہچان بنانے کی کوشش کریں گی۔
پامیلا سرینا شو کی تیسری کنفرم شریک ہیں اور ان سے شو میں گلیمر اور تفریح کا رنگ بھرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
اس بار کنگنا رناوت کی جگہ فرح خان اور رتیش دیشمکھ شو کے جیلر کے طور پر نظر آئیں گے اور مقابلہ کرنے والوں کو مختلف چیلنجز کا سامنا کرائیں گے۔
رپورٹس کے مطابق گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا اور اداکار دھیرج دھوپر بھی شو میں شامل ہو سکتے ہیں، تاہم اس حوالے سے ابھی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔
اس کے علاوہ عاصم ریاض، شلپا شندے، رشمि دیسائی، پونیت سپر اسٹار، ارچنا گوتم، اروشی ڈھولکیا، کشا کپیلا اور ہرشد چوپڑا کے نام بھی زیرِ گردش ہیں۔
یاد رہے کہ ‘لاک اپ’ کے پہلے سیزن کا ٹائٹل منور فاروقی نے جیتا تھا۔ اب شائقین کی نظریں دوسرے سیزن پر جمی ہوئی ہیں کہ اس بار کون سب سے مضبوط کھلاڑی ثابت ہوتا ہے۔






.jpg)
.jpg)




.webp)


