تازہ خبریں ⁄ طرز زندگی
بیرسٹر سیف نے نوازشریف کی سلامتی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت پر سوالات اٹھا دیئے

 اپنے بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلانے والے بتائیں نواز شریف کیوں نہیں آئے؟ کیا قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں نواز شریف کی غیر موجودگی دہشت گردوں کی حمایت ہے؟

انہوں نے کہا کہ اجلاس بلانے والے بتائیں نواز شریف نے اجلاس کا بائیکاٹ کیوں کیا، کیا ان کے پلیٹ لیٹس پھر گر گئے کہ اجلاس میں نہیں آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کوجیل میں قید کر کے حکومت نے قومی اتفاق رائے کو خود ناکام بنایا، گزشتہ پانچ آپریشنز کی طرح کسی نئے آپریشن سے پہلے قومی اتحاد کی طاقت سے مسلح ہونا اولین شرط ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکمرانوں کے شدت جذبات اور الفاظ کی تکرار دہشتگردی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، پی ٹی آئی دہشتگردی کیخلاف قوم کے اتحاد اور احساسات کی حقیقی ترجمان ہے، پی ٹی آئی دہشتگردی کیخلاف قربانیاں دینے والے قوم کے بہادروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

News Image

سی ڈبلیو جی 2026: نیرج چوپڑا فائنل میں، سونے کے تمغے پر بھارت کی نظریں

  • کامن ویلتھ گیمز 2026 میں بھارت کے اسٹار جیولن تھرو ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے شاندار کارکردگی کے ساتھ فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ان کے علاوہ دو مزید بھارتی کھلاڑی بھی فائنل میں پہنچ گئے ہیں، جس سے بھارت کی تمغوں کی امیدیں مزید مضبوط ہو گئی ہیں۔
BY Shirin ·