فیفا ورلڈ کپ 2026 اب ناک آؤٹ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جہاں ہر میچ فیصلہ کن ہوگا۔ راؤنڈ آف 16 میں پہنچنے والی تمام 16 ٹیموں نے اپنی جگہ یقینی بنا لی ہے اور اب کوارٹر فائنل تک رسائی کے لیے سخت مقابلہ ہوگا۔
ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں کینیڈا، برازیل، پیراگوئے، مراکش، ناروے، فرانس، میکسیکو، انگلینڈ، بیلجیئم، امریکہ، اسپین، پرتگال، سوئٹزرلینڈ، مصر، ارجنٹینا اور کولمبیا شامل ہیں۔ کئی ٹیموں نے پینلٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے کامیابی حاصل کی، جبکہ دیگر نے شاندار فتوحات کے ساتھ اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔
راؤنڈ آف 16 کا آغاز 4 جولائی کو کینیڈا اور مراکش کے میچ سے ہوگا، جبکہ اسی روز فرانس کا مقابلہ پیراگوئے سے ہوگا۔
5 جولائی کو برازیل کا سامنا ناروے سے ہوگا، جبکہ میکسیکو اور انگلینڈ کے درمیان اہم مقابلہ کھیلا جائے گا۔
6 جولائی کو پرتگال اور اسپین کے درمیان بڑا یورپی ٹاکرا ہوگا، جبکہ امریکہ اور بیلجیئم بھی کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کے لیے مدمقابل ہوں گے۔
راؤنڈ آف 16 کے آخری دو میچ 7 جولائی کو ارجنٹینا بمقابلہ مصر اور سوئٹزرلینڈ بمقابلہ کولمبیا کے درمیان کھیلے جائیں گے۔
ان آٹھ میچوں کے فاتحین کوارٹر فائنل میں جگہ بنائیں گے اور ورلڈ کپ ٹائٹل کے مزید قریب پہنچ جائیں گے۔






.jpg)
.jpg)




.webp)


