تازہ خبریں طرز زندگی
میسی کی ہیٹ ٹرک، ارجنٹینا نے الجزائر کو 3-0 سے شکست دے دی

کینساس سٹی۔ دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آغاز الجزائر کے خلاف 3-0 کی متاثر کن فتح سے کیا، جس کے ہیرو کپتان لیونل میسی رہے۔

38 سالہ میسی نے اپنے ریکارڈ چھٹے ورلڈ کپ میں شاندار کھیل پیش کیا۔ آٹھویں منٹ میں ان کا ایک گول آف سائیڈ قرار دیا گیا، تاہم کچھ دیر بعد انہوں نے باکس کے باہر سے زبردست شاٹ لگا کر ارجنٹینا کو برتری دلائی۔

میسی نے 60ویں منٹ میں الیکسس میک ایلسٹر کے شاٹ کے ریباؤنڈ پر دوسرا گول کیا، جبکہ 76ویں منٹ میں ایک اور شاندار شاٹ کے ذریعے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔

اس گول کے ساتھ میسی ورلڈ کپ تاریخ میں 16 گول کرنے والے جرمنی کے سابق اسٹرائیکر میروسلاو کلوزے کے برابر آ گئے۔ ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کے چند منٹ بعد جب انہیں میدان سے باہر بلایا گیا تو شائقین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔

الجزائر کا ایک ابتدائی گول بھی آف سائیڈ کی وجہ سے مسترد کر دیا گیا، جبکہ پوری میچ کے دوران ٹیم ارجنٹینا کے مضبوط دفاع کو توڑنے میں ناکام رہی۔

یہ میسی کے بین الاقوامی کیریئر کا 200واں میچ بھی تھا۔ ارجنٹینا اب اپنے اگلے میچ میں آسٹریا کا سامنا کرے گا۔

News Image

بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل کی امیدیں برقرار رکھیں

  • بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی اور سیمی فائنل تک رسائی کی امیدوں کو مضبوط بنا لیا۔
BY Saba Parveen ·