نئی دہلی میں مرکزی سیکریٹریٹ کے نارتھ بلاک کی چھت سے پیر کی صبح دھواں اٹھنے کی اطلاع کے بعد ہلچل مچ گئی۔ دہلی فائر سروس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چھ فائر انجن موقع پر روانہ کیے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، عمارت میں مرمت کا کام جاری تھا اور اسی دوران معمولی آگ لگنے کا شبہ ظاہر کیا گیا۔ ابتدائی اطلاع میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی خبر نہیں ہے، جبکہ دھواں اٹھنے کی اصل وجہ اور ممکنہ نقصان کے بارے میں تفصیلی معلومات کا انتظار ہے۔