ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خطے میں امریکی فوجی تنصیبات پر بڑا میزائل حملہ کیا ہے۔
آئی آر جی سی کے مطابق اس کی ایرو اسپیس فورس نے 12 بیلسٹک میزائل داغے جن کا ہدف وہ مقامات تھے جہاں امریکی ایف-35، ایف-15 اور ایف-16 جنگی طیارے تعینات تھے۔ ایران نے اس کارروائی کو حالیہ امریکی حملوں کا جواب قرار دیا ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اردن، کویت اور بحرین میں متعدد فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان میں الازرق ایئر بیس، احمد الجابر ایئر بیس، علی السالم ایئر بیس، امریکی پانچویں بحری بیڑے کا ہیڈکوارٹر اور شیخ عیسیٰ ایئر بیس شامل ہیں۔
آئی آر جی سی کا دعویٰ ہے کہ حملوں سے اہم فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا اور متعدد جنگی طیارے تباہ ہوئے، تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ نے ایران سے منسلک اہداف پر فوجی کارروائیاں کی تھیں۔ امریکی حکام نے ان اقدامات کو دفاعی کارروائی قرار دیا تھا۔
تازہ کشیدگی نے مشرقِ وسطیٰ میں سلامتی کی صورتحال اور ممکنہ وسیع تنازع کے خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔






.jpg)
.jpg)
-1782103217151_v.webp)




.webp)


