فوجی اور اہم مقامات پر میزائل اور ڈرون حملے کیے۔
جواب میں ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) نے دعویٰ کیا کہ اس نے کویت اور بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔ تنظیم کے مطابق علی السالم ایئربیس، احمد الجابر ایئربیس اور شیخ عیسیٰ ایئربیس پر حملے کیے گئے، تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔
ایرانی حکام نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی کیونکہ یہ ملک کے لیے انتہائی اہم ہے۔
ادھر عمان کے قریب ایک شہری جہاز پر حملے میں ایک بھارتی شہری لاپتہ ہو گیا جبکہ دیگر افراد کو محفوظ نکال لیا گیا۔ بھارت نے شہری جہازوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے تحمل کی اپیل کی ہے۔
امریکی حکام کے مطابق حالیہ کارروائیوں میں ایران کے 300 سے زائد فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ ایران نے کویت میں امریکی HIMARS میزائل لانچر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوئی۔






.jpg)
.jpg)




.webp)


