تازہ خبریں ⁄ طرز زندگی
ایران کا جوابی حملہ، بحرین اور کویت میں امریکی اڈوں پر میزائل

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ امریکہ کے تازہ فضائی حملوں کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بحرین اور کویت میں امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ حملوں کے بعد بحرین، کویت اور قطر میں میزائل الرٹ سائرن بجا دیے گئے اور سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔

کویتی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ایران کی جانب سے داغے گئے متعدد میزائلوں اور ڈرونز کو راستے ہی میں تباہ کر دیا۔ اب تک کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق بوشہر، بندر عباس، چابہار، کنارک اور سیریک سمیت کئی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر حملے جاری رہے تو امریکہ ایران کے بجلی گھروں اور اہم بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

اس بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات عالمی منڈیوں پر بھی نظر آنے لگے ہیں۔ خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ خطے کی سکیورٹی صورتحال پر عالمی سطح پر تشویش میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

News Image

دہلی کے نارتھ بلاک میں دھواں اٹھنے سے ہلچل، فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں موقع پر پہنچیں، مرمت کے دوران معمولی آگ لگنے کا شبہ

  • نئی دہلی میں مرکزی سیکریٹریٹ کے نارتھ بلاک کی چھت سے پیر کی صبح دھواں اٹھنے کی اطلاع کے بعد ہلچل مچ گئی۔ دہلی فائر سروس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چھ فائر انجن موقع پر روانہ کیے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، عمارت میں مرمت کا کام جاری تھا اور اسی دوران معمولی آگ لگنے کا شبہ ظاہر کیا گیا۔ ابتدائی اطلاع میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی خبر نہیں ہے، جبکہ دھواں اٹھنے کی اصل وجہ اور ممکنہ نقصان کے بارے میں تفصیلی معلومات کا انتظار ہے۔
BY SHIRIN ·
News Image

آبنائے ہرمز حملہ، بھارتی شہری ہلاک

  • امریکا کی پانچ گھنٹے کارروائی، ٹرمپ کا بڑا دعویٰ
BY Shirin ·