تازہ خبریں طرز زندگی
سونم وانگچک کا انشن 17ویں دن بھی جاری


دہلی کے جنتر منتر پر سماجی کارکن اور انجینئر سونم وانگچک کا بھوک ہڑتال سترہویں دن بھی جاری ہے۔ تازہ طبی رپورٹ کے مطابق ان کا وزن تقریباً ساڑھے آٹھ کلو کم ہو چکا ہے اور ڈاکٹروں نے ان کی صحت پر تشویش ظاہر کی ہے۔

یہ احتجاج نیٹ امتحان کے پرچہ لیک معاملے میں جوابدہی اور مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے مطالبے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ سونم وانگچک 29 جون کو اس تحریک میں شامل ہوئے تھے۔

سونم وانگچک لداخ کے معروف انجینئر اور سماجی کارکن ہیں۔ انہوں نے "آئس اسٹوپا" جیسی تکنیک تیار کی، جس سے ہزاروں کسانوں کو فائدہ پہنچا۔ انہیں ریمن میگسیسے ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

احتجاج کرنے والوں نے 20 جولائی کو پارلیمنٹ مارچ کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک تعلیم کے نظام میں جوابدہی طے نہیں ہوتی، احتجاج جاری رہے گا۔
 

News Image

بہار ایم ایل سی انتخاب: جے ڈی یو میٹنگ کے بعد بھی اننت سنگھ کا موقف برقرار، انوج سنگھ بولے- ملا دادا کا آشیرواد

  • پٹنہ گریجویٹ حلقے سے ہونے والے قانون ساز کونسل کے انتخاب سے قبل بہار کی سیاست میں سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ جے ڈی یو کی میٹنگ کے بعد بھی موکاما کے رکن اسمبلی اننت سنگھ کا موقف تبدیل ہوتا نظر نہیں آیا۔ انوج سنگھ نے اننت سنگھ کی حمایت اور آشیرواد ملنے کا دعویٰ کرتے ہوئے ہر حال میں انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔
BY SHIRIN ·
News Image

آسام میں کمسن لڑکی سے زیادتی کے بعد قتل، تین کم عمر گرفتار

  • آسام کے ہیلہ کانڈی میں 15 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی اور قتل کے معاملے میں تین کم عمر ملزمان گرفتار، اہل خانہ نے سزائے موت کا مطالبہ کیا۔
BY Shirin ·