بھارت کی مرکزی حکومت یکم جولائی 2026 سے مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ منریگا کی جگہ وکست بھارت روزگار اور آجیویکا مشن دیہی یعنی وی بی جی رام جی قانون نافذ کرنے جا رہی ہے۔ مرکزی وزیر زراعت و دیہی ترقی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ اس نئی اسکیم کے لیے مرکز اور ریاستوں نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
نئے قانون کے تحت دیہی مزدوروں کو اب 100 دن کے بجائے سالانہ 125 دن روزگار کی ضمانت دی جائے گی۔ گرام پنچایتوں اور مقامی حکام کو تربیت دی جا چکی ہے جبکہ بیشتر ریاستوں نے اس قانون کو نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
مرکزی حکومت نے مالی سال 2026 27 کے لیے اس منصوبے پر 95692 کروڑ روپے سے زیادہ مختص کیے ہیں جبکہ ریاستوں کے حصے سمیت مجموعی اخراجات 151 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کرنے کا اندازہ ہے۔
شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ اس منصوبے میں آبی ذخائر بارش کے پانی کے تحفظ اور دیہی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو ترجیح دی جائے گی تاکہ کم بارش کی صورت میں بھی زرعی اور پینے کے پانی کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔
انہوں نے بتایا کہ ال نینو کے ممکنہ اثرات کے پیش نظر 111 حساس اضلاع کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ 300 سے زیادہ اضلاع پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ ضرورت پڑنے پر ان علاقوں میں اضافی روزگار فراہم کیا جائے گا تاکہ کسی بھی مزدور کو روزگار سے محروم نہ ہونا پڑے۔




.webp)

.jpg)
.jpg)




