پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور آئندہ 24 گھنٹوں میں امن معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔
شہباز شریف کے مطابق معاہدے کے بعد پاکستان بھی الیکٹرانک طریقے سے اس عمل میں شامل ہوگا جبکہ اگلے ہفتے تکنیکی سطح پر مزید مذاکرات کیے جائیں گے۔ انہوں نے امریکہ اور ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ تاریخی معاہدہ خطے میں پائیدار امن کی بنیاد بنے گا۔
رپورٹس کے مطابق مجوزہ معاہدے کے پہلے مرحلے میں جنگی کشیدگی ختم کرنے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر توجہ دی جائے گی۔ اس کے بعد ایران کے جوہری پروگرام اور افزودہ یورینیم کے ذخائر سے متعلق معاملات پر بات چیت ہوگی۔
اگر یہ معاہدہ کامیاب ہو جاتا ہے تو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم ہونے کے ساتھ ساتھ عالمی توانائی منڈیوں کو بھی بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔




.webp)

.jpg)
.jpg)




