تازہ خبریں طرز زندگی
کُلگام میں ڈبل ایکشن، جماعت کے ٹھکانوں پر چھاپے

جنوبی کشمیر کے ضلع کُلگام میں پولیس نے پیر کے روز دوہری کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ جماعتِ اسلامی کے ارکان اور حامیوں سے منسلک ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔ اس کے ساتھ ساتھ منشیات کے غیر قانونی کاروبار اور اس سے جڑے نیٹ ورک کے خلاف نارکو کارڈن اینڈ سرچ آپریشن بھی شروع کیا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ کارروائی عوامی امن اور سلامتی کے لیے خطرہ بننے والی سرگرمیوں کے خلاف وسیع حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔

یاری پورہ، بہی باغ اور فریسال تھانہ حدود میں متعدد مقامات پر تلاشی کارروائیاں انجام دی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپوں کے دوران کچھ الیکٹرانک آلات اور ممنوعہ تنظیم سے متعلق لٹریچر بھی برآمد کیا گیا۔

حکام کے مطابق تقریباً دو درجن مشتبہ ارکان اور حامیوں کے مقامات کی جانچ کی گئی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ علیحدگی پسند سرگرمیوں سے جڑے عناصر کے ساتھ ساتھ نارکو ٹیرر نیٹ ورک سے ممکنہ تعلق رکھنے والے بعض مشتبہ افراد کی بھی نشاندہی کی گئی ہے، جن کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور سکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے ایسی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

News Image

شمالی اور مغربی بھارت میں موسلا دھار بارش کا الرٹ، کئی ریاستوں میں معمولات زندگی متاثر

  • بھارت میں مانسون نے شدت اختیار کر لی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کئی ریاستوں میں شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے جبکہ سیلابی صورتحال اور حادثات سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔
BY Saba Parveen ·