گجرات کے ودودرا میں تین قریبی دوستوں کی پراسرار اموات نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ 48 گھنٹوں کے اندر دو نوجوانوں نے ودودرا میں مبینہ طور پر خودکشی کر لی، جبکہ ان کا ایک اور قریبی دوست دو دن پہلے بہار میں جان دے چکا تھا۔
پہلا واقعہ مکارپورہ ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا جہاں بہار کے رہائشی روی کشواہا نے مبینہ طور پر مال گاڑی کے سامنے چھلانگ لگا کر جان دے دی۔ ریلوے پولیس نے لاش قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
چند گھنٹوں بعد روی کے روم پارٹنر اور قریبی دوست وکاس کشواہا نے بھی اپنے کرائے کے کمرے میں پھندا لگا کر جان دے دی۔ مسلسل دو اموات نے علاقے میں سنسنی پھیلا دی۔
معاملہ اس وقت مزید پراسرار ہو گیا جب معلوم ہوا کہ ان دونوں کا ایک اور قریبی دوست بھی دو روز قبل بہار میں اسی طرح جان دے چکا تھا۔ پولیس تینوں اموات کے درمیان ممکنہ تعلق، ذہنی دباؤ، مالی مشکلات یا کسی اور مشترکہ وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔




.webp)

.jpg)
.jpg)




