تازہ خبریں ⁄ طرز زندگی
سوپور میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی دہشت گردوں کا بنکر تباہ بھاری اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد

شمالی کشمیر کے ضلع بارہ مولہ کے علاقے سوپور میں سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کا پتہ لگا کر اسے تباہ کر دیا۔

فوج جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر علاقے کا محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن شروع کیا۔

کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی کارروائی کے دوران اہلکاروں کو ایک پرانا بنکر ملا جہاں سے بڑی مقدار میں اسلحہ گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔

فوج کے سینئر حکام کے مطابق برآمد ہونے والے ہتھیار اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ دہشت گرد کسی بڑے حملے کی تیاری کر رہے تھے تاہم بروقت کارروائی سے ان کے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا۔

کارروائی کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس نے یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور فرانزک ٹیم برآمد شدہ اسلحے اور دھماکا خیز مواد کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ ان کے ذرائع اور نیٹ ورک کا پتہ چلایا جا سکے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران سوپور میں یہ چوتھی بڑی برآمدگی ہے اور اسے وادی کشمیر میں دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کی اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ مقامی شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع سیکیورٹی اداروں کو دیں۔

News Image

یوپی کابینہ کا بڑا فیصلہ، جلال آباد کا نام تبدیل کرکے پرشورام پوری رکھا جائے گا

  • اتر پردیش کابینہ نے شاہجہاں پور کے جلال آباد کا نام پرشورام پوری رکھنے اور اسٹارٹ اپ پالیسی 2026 سمیت 27 تجاویز کی منظوری دے دی۔
BY Saba Parveen ·