تازہ خبریں طرز زندگی
سلمان اور سنجے پر سوال، رتیش دیشمکھ برہم

لاک اپ سیزن 2 کی لانچ تقریب کے دوران اداکار رتیش دیشمکھ اس وقت ناراض ہو گئے جب ایک رپورٹر نے سلمان خان اور سنجے دت سے متعلق متنازع انداز میں سوال پوچھ لیا۔

تقریب میں رتیش دیشمکھ اور فرح خان شو کے شرکاء کو متعارف کرا رہے تھے کہ اسی دوران ایک رپورٹر نے سلمان خان اور سنجے دت کے ماضی کے جیل سے متعلق معاملات کا حوالہ دیتے ہوئے پوچھا کہ کیا وہ دونوں اداکاروں کو شو میں بلانا چاہیں گے اور انہیں کیا سزا دیں گے۔

یہ سوال سن کر رتیش دیشمکھ واضح طور پر ناخوش نظر آئے۔ انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے سوال کو جواب دے کر کوئی اہمیت نہیں دینا چاہتے۔

جب رپورٹر نے اپنے سوال کو معمول کا سوال قرار دیا تو رتیش نے مزید کہا کہ شو میں کون شامل ہوگا، اس کا فیصلہ وہ نہیں کرتے۔ ان کے مطابق ان کی ذمہ داری صرف میزبان کی حیثیت سے پروگرام کو آگے بڑھانا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ بطور میزبان وہ صرف شرکاء سے گفتگو کرتے ہیں اور انہیں پہلے سے یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ شو میں کون لوگ شامل ہونے والے ہیں۔

واضح رہے کہ لاک اپ سیزن 2 اس بار "سچ یا سزا" کے موضوع کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے اور اس میں متعدد معروف ٹی وی اور فلمی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

News Image

شمالی اور مغربی بھارت میں موسلا دھار بارش کا الرٹ، کئی ریاستوں میں معمولات زندگی متاثر

  • بھارت میں مانسون نے شدت اختیار کر لی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کئی ریاستوں میں شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے جبکہ سیلابی صورتحال اور حادثات سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔
BY Saba Parveen ·