تازہ خبریں طرز زندگی
جاپان میں دو طوفانوں کی تباہی 200 پروازیں منسوخ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

جاپان میں دو ٹراپیکل طوفانوں نے معمولات زندگی شدید متاثر کر دیے ہیں۔ شدید بارش اور تیز ہواؤں کے باعث تقریباً 200 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ کئی ٹرین سروسز بھی معطل کر دی گئی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے مغربی اور مشرقی علاقوں میں سیلاب دریاؤں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات سے خبردار کیا ہے۔ حکام نے تقریباً دس لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی ہے اور متعدد علاقوں میں ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

شدید موسم کے باعث ایکسپریس ویز اور دیگر ٹرانسپورٹ سروسز بھی متاثر ہوئی ہیں جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حکام نے عوام سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور محکمہ موسمیات کی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے جبکہ امدادی ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

News Image

شمالی اور مغربی بھارت میں موسلا دھار بارش کا الرٹ، کئی ریاستوں میں معمولات زندگی متاثر

  • بھارت میں مانسون نے شدت اختیار کر لی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کئی ریاستوں میں شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے جبکہ سیلابی صورتحال اور حادثات سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔
BY Saba Parveen ·