غیر قانونی تارکینِ وطن کے مسئلے پر جاری کشیدگی کے درمیان بھارت اور بنگلہ دیش نے سرحدی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ نئی دہلی میں بی ایس ایف اور بارڈر گارڈ بنگلہ دیش کے اعلیٰ حکام کے درمیان چار روزہ اجلاس کے بعد مشترکہ بیان جاری کیا گیا۔
دونوں ممالک نے سرحد پر غیر قانونی، غیر ارادی اور جبری آمدورفت کو روکنے کے لیے ریئل ٹائم انٹیلی جنس شیئرنگ اور مشترکہ گشت بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
اجلاس میں انسانی اسمگلنگ، سرحدی اموات، اسمگلنگ کی سرگرمیوں، بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور کوآرڈی نیٹڈ بارڈر مینجمنٹ پلان کے نفاذ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بھارت اور بنگلہ دیش نے اپنی مشترکہ سرحد پر امن، استحکام اور سلامتی برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں ممالک کے سرحدی حکام کی اگلی ملاقات نومبر میں ڈھاکا میں ہوگی۔




.webp)

.jpg)
.jpg)




