انسانی حقوق کی تنظیموں نے مغربی افریقہ کی اعلیٰ عدالت میں گھانا کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔ الزام ہے کہ گھانا نے امریکہ کی تھرڈ کنٹری ڈی پورٹیشن پالیسی کے تحت ایسے افراد کو ان کے آبائی ممالک واپس بھیجنے میں تعاون کیا جنہیں امریکی عدالتیں پہلے ہی غیر محفوظ قرار دے چکی تھیں۔
درخواست کے مطابق ستمبر سے اب تک کم از کم 60 افراد کو امریکہ سے گھانا منتقل کیا گیا جبکہ ان میں سے 27 افراد کی جانب سے یہ مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔ متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ انہیں امریکہ میں قانونی تحفظ حاصل تھا لیکن گھانا پہنچنے کے چند گھنٹوں یا دنوں کے اندر انہیں دوبارہ ان کے آبائی ممالک بھیج دیا گیا۔
درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ گھانا نے مقامی اور علاقائی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر محفوظ ممالک میں ملک بدری کے عمل کو آسان بنایا۔
انسانی حقوق کی تنظیموں نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ گھانا اور امریکہ کے درمیان ہونے والا معاہدہ عوام کے سامنے لایا جائے مستقبل میں ایسے اقدامات روکے جائیں اور ہر متاثرہ شخص کو کم از کم ایک لاکھ ڈالر ہرجانہ دیا جائے۔




.webp)

.jpg)
.jpg)




