تازہ خبریں طرز زندگی
انسٹاگرام کا نیا فیچر، پروفائل گرڈ اب مرضی سے سجائیں

انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے "Reorder Your Grid" نامی نیا فیچر جاری کیا ہے۔ اس فیچر کی مدد سے صارفین اپنی پروفائل پر موجود پوسٹس کو اپنی پسند کے مطابق دوبارہ ترتیب دے سکیں گے۔

یہ فیچر خاص طور پر کانٹینٹ کریئیٹرز، کاروباری اکاؤنٹس اور ان صارفین کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا جو اپنی پروفائل کو زیادہ خوبصورت اور منظم بنانا چاہتے ہیں۔

انسٹاگرام کے سربراہ Adam Mosseri نے اس فیچر کے اجرا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد صارفین کو اپنی پروفائل پر نظر آنے والے مواد پر زیادہ کنٹرول فراہم کرنا ہے۔

فیچر استعمال کرنے کا طریقہ:

 اپنی انسٹاگرام پروفائل کھولیں۔
 کسی بھی پوسٹ کو چند سیکنڈ تک دبائیں۔
 "Reorder Grid" کا آپشن منتخب کریں۔
 پوسٹ کو ڈریگ کر کے اپنی پسند کی جگہ رکھیں۔
 تبدیلیاں محفوظ کریں۔

تبدیلی محفوظ ہوتے ہی نئی ترتیب تمام صارفین کو نظر آئے گی۔ تاہم پوسٹ کی تاریخ، کیپشن، لائکس اور کمنٹس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ یہ فیچر مرحلہ وار تمام صارفین کے لیے جاری کیا جا رہا ہے۔

News Image

شمالی اور مغربی بھارت میں موسلا دھار بارش کا الرٹ، کئی ریاستوں میں معمولات زندگی متاثر

  • بھارت میں مانسون نے شدت اختیار کر لی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کئی ریاستوں میں شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے جبکہ سیلابی صورتحال اور حادثات سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔
BY Saba Parveen ·