تازہ خبریں طرز زندگی
یوکرینی ڈرون حملوں سے کریمیا اور روس متاثر

یوکرین نے کریمیا اور روس کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر ڈرون حملے کیے، جن میں سیواستوپول کے ایک تاریخی عجائب گھر اور اہم تیل ریفائنریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

حملے کے نتیجے میں عجائب گھر کی چھت میں آگ لگ گئی، جسے بعد میں ہنگامی عملے نے بجھا دیا۔ روسی حکام نے اس کارروائی کو ثقافتی ورثے پر حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی۔

کریمیا میں ایک مسافر ٹرین پر ڈرون حملے میں ایک ریلوے ملازم ہلاک جبکہ ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ اس واقعے کے بعد متعدد ٹرین سروسز معطل کر دی گئیں اور مسافروں کو بسوں کے ذریعے محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا۔

مسلسل حملوں کے باعث کریمیا میں ایندھن کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا ہے اور پٹرول کی فروخت پر سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

روس کا کہنا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے رات بھر میں سیکڑوں یوکرینی ڈرون تباہ کیے۔ مختلف تیل تنصیبات اور صنعتی مراکز میں آگ لگنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار ہے۔

News Image

شمالی اور مغربی بھارت میں موسلا دھار بارش کا الرٹ، کئی ریاستوں میں معمولات زندگی متاثر

  • بھارت میں مانسون نے شدت اختیار کر لی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کئی ریاستوں میں شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے جبکہ سیلابی صورتحال اور حادثات سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔
BY Saba Parveen ·