ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کی پوائنٹس ٹیبل میں نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی اہم فتوحات کے بعد نمایاں تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔
نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 2-1 سے شکست دے کر چھ میچوں میں 52 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ اس کا پوائنٹس فیصد بڑھ کر 72.22 ہو گیا۔ ٹیم تیسرے نمبر پر برقرار ہے اور دوسرے نمبر پر موجود جنوبی افریقہ کے قریب پہنچ گئی ہے۔
آسٹریلیا آٹھ میچوں میں سات فتوحات کے ساتھ 84 پوائنٹس اور 87.50 فیصد کے ساتھ سرفہرست ہے۔
بھارت نو میچوں میں چار کامیابیوں کے بعد 52 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے جبکہ انگلینڈ آٹھ شکستوں کے بعد ساتویں نمبر پر چلا گیا ہے۔
دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں اننگز اور 217 رنز کی شکست کے بعد سری لنکا تیسرے نمبر سے گر کر چھٹے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔




.webp)

.jpg)
.jpg)




