تازہ خبریں طرز زندگی
موبائل چوری کے شک میں مولانا قتل

بہار کے ضلع کشن گنج کے رہائشی مولانا توصیف رضا کے قتل کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ریلوے پولیس (GRP) نے مرادآباد کے رہائشی پنکج کو گرفتار کر لیا ہے، جس پر چلتی ٹرین سے مولانا کو دھکا دینے کا الزام ہے۔

پولیس کے مطابق مولانا توصیف رضا 26 اپریل کو بریلی میں ایک عرس میں شرکت کے بعد یوگ نگری اسپیشل ٹرین سے اپنے گھر واپس جا رہے تھے۔ بعد میں ان کی لاش ریلوے لائن کے قریب ملی تھی۔ ابتدائی طور پر اس واقعے کو حادثہ سمجھا گیا، لیکن بعد میں اہل خانہ نے قتل کا الزام عائد کیا۔

تحقیقات کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج، مسافروں کے بیانات اور نگرانی کے ذریعے ملزم کی شناخت کی گئی۔ پوچھ گچھ میں ملزم نے بتایا کہ وہ نشے میں تھا اور اسے غلط فہمی ہوئی کہ مولانا نے اس کا موبائل فون چرا لیا ہے۔

اسی شبہے پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور ملزم نے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں مولانا کو چلتی ٹرین سے دھکا دے دیا۔ مسافروں نے اسے پکڑ لیا تھا، لیکن وہ شاہجہاں پور اسٹیشن پر پولیس کو دھوکہ دے کر فرار ہو گیا۔

بعد ازاں جی آر پی نے طویل تفتیش کے بعد ملزم کو مرادآباد سے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور جلد مکمل حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

News Image

شمالی اور مغربی بھارت میں موسلا دھار بارش کا الرٹ، کئی ریاستوں میں معمولات زندگی متاثر

  • بھارت میں مانسون نے شدت اختیار کر لی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کئی ریاستوں میں شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے جبکہ سیلابی صورتحال اور حادثات سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔
BY Saba Parveen ·