ہفتہ کی صبح گورکھپور لنک ایکسپریس وے پر ایک شدید سڑک حادثہ پیش آیا جس میں لکھنؤ کے چار نوجوان زخمی ہوگئے۔ یہ نوجوان کار کے ذریعے نیپال جا رہے تھے کہ سکری گنج علاقے کے بھومیدھر انڈر پاس کے قریب ان کی گاڑی ایک نامعلوم گاڑی سے ٹکرا گئی۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت اکشیان سنگھ یادو، سکشم تیواری، وراج گپتا اور کرشنا سریواستو کے طور پر ہوئی ہے۔ تصادم کے بعد گاڑی کے ایئر بیگ کھل گئے، لیکن گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ارووا کمیونٹی ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا۔ ابتدائی علاج کے بعد چاروں کو ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے نامعلوم گاڑی کی تلاش کر رہی ہے۔




.webp)

.jpg)
.jpg)




