تازہ خبریں طرز زندگی
بہرائچ میں مگرمچھ نے 12 سالہ بچے کو نگل لیا


اتر پردیش کے ضلع بہرائچ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں گھاگھرا ندی کے کنارے ایک 12 سالہ بچے پر مگرمچھ نے حملہ کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق بچہ اپنے چچا کے ساتھ دھان کی روپیائی کے لیے کھیت گیا تھا۔ کام مکمل ہونے کے بعد دونوں ندی پر ہاتھ اور پاؤں دھونے لگے، اسی دوران اچانک مگرمچھ پانی سے باہر آیا اور بچے کی ٹانگ اپنے جبڑوں میں دبا کر اسے گہرے پانی کی طرف کھینچ لے گیا۔

بچے نے خود کو بچانے کی بھرپور کوشش کی جبکہ چچا اور آس پاس موجود لوگوں نے شور مچا کر اور پتھر پھینک کر مگرمچھ کو بھگانے کی کوشش کی، لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے۔

گاؤں والوں نے کئی گھنٹوں تک بچے کی تلاش جاری رکھی۔ اندھیرا ہونے کے بعد بھی ٹارچ کی روشنی میں سرچ آپریشن جاری رہا۔ تقریباً پانچ گھنٹے بعد بچے کی لاش جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر ندی سے برآمد ہوئی۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا جبکہ محکمہ جنگلات نے بھی واقعے کی تصدیق کی ہے۔ حکام کے مطابق مگرمچھ کے حملے سے بچے کے جسم کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ بچے کے والدین کا پہلے ہی انتقال ہو چکا تھا اور وہ اپنے چچا کے ساتھ رہتا تھا۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد پورے گاؤں میں سوگ کی فضا ہے۔
 

News Image

برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے شی جن پنگ دہلی آئیں گے، سات سال بعد ہوگا ہندوستان کا دورہ؛ وزیر اعظم مودی سے بھی ملاقات متوقع

  • چین کے صدر شی جن پنگ 12 سے 13 ستمبر تک نئی دہلی میں ہونے والے 18ویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے ہندوستان آئیں گے۔ یہ سات سال میں ان کا پہلا ہندوستانی دورہ ہوگا۔ اس دوران ان کی وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے صدر شی جن پنگ کے ہندوستان دورے کی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔
BY SHIRIN ·