تازہ خبریں طرز زندگی
ای20 پوسٹس معاملہ، نتن گڈکری ہائی کورٹ پہنچ گئے


مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ای20 ایتھانول بلینڈ فیول پالیسی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مبینہ توہین آمیز پوسٹس اور ڈیپ فیک مواد کے خلاف بمبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ مواد گمراہ کن ہے اور اس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔

گڈکری نے عدالت سے میٹا، ایکس، گوگل اور دیگر متعلقہ اداروں کے خلاف سول کارروائی شروع کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔ عدالت نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے سول مقدمہ دائر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر بعض پوسٹس میں جھوٹا دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ای20 پروگرام سے نتن گڈکری اور ان کے خاندان کو مالی فائدہ پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے ان الزامات کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ای20 ایتھانول بلینڈ فیول پالیسی کا نفاذ وزارتِ پیٹرولیم و قدرتی گیس کے تحت ہوتا ہے، اس لیے انہیں ذاتی طور پر اس منصوبے سے جوڑنا اور مالی فائدے کا دعویٰ کرنا حقائق کے منافی ہے۔

نتن گڈکری نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ مبینہ جھوٹے، ہتک آمیز اور ڈیپ فیک مواد تیار کرنے اور پھیلانے والوں کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کی جائے تاکہ ان کی ساکھ کو مزید نقصان نہ پہنچے۔

News Image

برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے شی جن پنگ دہلی آئیں گے، سات سال بعد ہوگا ہندوستان کا دورہ؛ وزیر اعظم مودی سے بھی ملاقات متوقع

  • چین کے صدر شی جن پنگ 12 سے 13 ستمبر تک نئی دہلی میں ہونے والے 18ویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے ہندوستان آئیں گے۔ یہ سات سال میں ان کا پہلا ہندوستانی دورہ ہوگا۔ اس دوران ان کی وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے صدر شی جن پنگ کے ہندوستان دورے کی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔
BY SHIRIN ·